حکمرانوں کی پالیسیاں عذاب سے کم نہیں عوام نجات چاہتے ہیں نواز شریف

کرپشن ومفادکی سیاست دفن کرنے کاوقت آچکا،قوم تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانیوالوںکے جھانسے میں نہیںآئیگی،صدرن لیگ


INP December 12, 2012
(ن)لیگ اقتدارنہیں ملک کی بقاکی جنگ لڑرہی ہے،پاکستان بھر کے عوام ہماری پالیسیوں سے مکمل اتفاق کرتے ہیں،گفتگو. فوٹو آئی این پی

(ن)لیگ کے صدرنوازشر یف نے کہاہے کہ حکمرا نوں کی پالیساں غریب عوام اور ملک کیلیے کسی عذاب سے کم نہیں،کر پشن اورمفادکی سیاست کرنے والوں کی سیاست کے دفن ہونے کا وقت آچکا۔

صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کے عوام(ن)لیگ کے ساتھ ہیں،ضمنی انتخابات کی طرح آئندہ انتخابات میں بھی کلین سویپ کرینگے،قوم تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانے والوںکے جھانسے میں نہیںآئے گی،پنجاب میں شہبازشریف کی قیادت میں(ن)لیگ نے جوترقیاتی اورعوامی فلاح کے منصوبے شروع کیے ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی۔

16

(ن)لیگ کے مرکزی رہنما راجا نادرپرویزاورن لیگ کے رکن قومی اسمبلی خواجہ محمدآصف سے منگل کوملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ موجودہ حکمران مکمل ناکام ہوچکے ہیں اورعوام ان سے فوری طورپرنجات چاہتے ہیںکیونکہ ان کی پالیساں ملک پرکسی عذاب سے کم نہیں۔جب تک یہ کرپٹ حکمران اقتدارپرقابض ہیں ملکی مسائل کاخاتمہ ممکن نہیں،(ن)لیگ اقتدارنہیں ملک کی بقاکی جنگ لڑرہی ہے اورپاکستان کے عوام بھی(ن)لیگ کی پالیسوں پرمکمل اعتماد کرتے ہیں،ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدواروںکی کامیابی اس کامنہ بولتاثبوت ہے اورآئندہ عام انتخابات میں بھی(ن)کلین سویپ کرے گی اورمخالفین کوشکست کاسامناکر ناپڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں