بھارت 4 دن سے زیادہ جنگ نہیں لڑ سکتا بھارتی میڈیا

سرحدی یونٹس کو چھوٹے اسلحے اور گولہ بارود کی شدید قلت کا سامنا ہے، ذرائع وزارت دفاع

اگر فل اسکیل جنگ چھڑ جائے تو بھارتی فوج کیلیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، ٹائمز آف انڈیا۔ فوٹو: فائل

SUKKUR:
پاکستان سے سرحدی کشیدگی کے باعث بھارتی فوج پر اسلحے اور لاجسٹکس کے حوالے سے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت 4 دن سے زیادہ جنگ نہیں لڑ سکتا، سرحدی یونٹس کو چھوٹے اسلحے اور گولہ بارود کی شدید قلت کا سامنا ہے، بعض معاملات میں تو سرحدی یونٹس کے پاس اتنا اسلحہ اور گولہ بارود بھی نہیں کہ بھرپور سرحدی کشیدگی کے دوران 4,3 دن بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھ سکیں، ایسے میں اگر فل اسکیل جنگ چھڑ جائے تو بھارتی فوج کیلیے انتہائی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔


ٹائمز آف انڈیا گروپ آف پبلی کیشنز کے تحت شائع ہونے والے اکنامک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اور وزارت دفاع کے ایگزیکٹوز نے بتایا کہ حکومت نے اسلحہ تیار کرنے والے اداروں اور سپلائرز کو اضافی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کیلیے بھرپور الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

 
Load Next Story