الیکشن کمیشن کا نادرا کے ڈیٹا سے ووٹروں کی تصدیق کا فیصلہ

جعلی شناختی کارڈ منسوخ کیے جانے کے بعد جعلی ووٹ بھی خارج کر دیے جائیں گے

ہزاروں غیرملکیوں کے شناختی کارڈز بھی منسوخ کیے جاچکے، ذرائع الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے نادرا کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ کی منسوخی کے بعد انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا عمل مکمل ہوتے ہی نادرا کے ڈیٹا کے ذریعے ووٹروں کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ نادرا نے ہزاروں کی تعداد میں غیرملکیوں کے شناختی کارڈز کو منسوخ کیا اورابھی اس پر عمل جاری ہے جس سے خدشہ ہے کہ جعلی شناختی کارڈرکھنے والوں نے اپنے ووٹوں کا اندراج بھی کرا رکھا ہوگا اس لیے جیسے ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا عمل مکمل ہوگا توالیکشن کمیشن نادرا کے ڈیٹا کے ساتھ ووٹرزکے ڈیٹا کی تصدیق کرے گا اوراس حوالے سے جو جعلی ووٹ درج ہونگے ان کو خارج کردیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق نادرا سے ڈیٹا کی تصدیق کے عمل کے بعد ہزاروں کی تعداد میں ووٹ خارج ہونے کا امکان ہے۔

 
Load Next Story