بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپروایتی حریف پاکستان اور بھارت کل فائنل میں ٹکرائیں گے

پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


ویب ڈیسک December 12, 2012
پاکستان کی جانب سے محمد اکرم103 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ فوٹو اے ایف پی

بلائنڈ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اب روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹائٹل کے لئے کل میدان میں اتریں گے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے محمد اکرم 103 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، عامر اشفاق نے 32 اور علی مرتضٰی نے 29 رنز کی اننگز کھیلی ۔

میچ کی خاص بات کپتان ذیشان عباسی کی دو میچوں کے بعد واپسی تھی، ذیشان عباسی کی طبیعت اس وقت خراب ہوگئی تھی جب قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایونٹ میچ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد صبح ناشتے کی میز پربیٹھی تھی توانہیں دھوکے سے پانی کی جگہ صابن ملا محلول پلادیا گیا تھا.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں