بھارتی سپریم کورٹ کاپاکستانی بزرگ شہری ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی کاحکم

80سال کے ڈاکٹر خلیل چشتی کورواں سال اپریل میں بھارتی سپریم کورٹ نےضمانت پررہاکیا تھا


ویب ڈیسک December 12, 2012
80سال کے ڈاکٹر خلیل چشتی کورواں سال اپریل میں بھارتی سپریم کورٹ نےضمانت پررہاکیا تھا اورانہیں پاکستان جانے کی مشروط اجازدت دی گئی تھی ، فوٹو : فائل

بھارتی سپریم کورٹ نے پاکستانی بزرگ شہری ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی کاحکم دے دیا ۔

بھارتی سپریم کورٹ نے ڈاکٹرخلیل چشتی کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جتنی سزا بھگت لی وہ کافی ہے،80سال کے ڈاکٹر خلیل چشتی کو رواں سال اپریل میں بھارتی سپریم کورٹ نےضمانت پررہاکیا تھا اورانہیں پاکستان جانے کی مشروط اجازدت دی گئی تھی۔

واضح رہے ڈاکٹر خلیل چشتی جامعہ کراچی کے شعبہ مائیکرو بیالوجی سے وابستہ تھے ، وہ مارچ 1992 میں اپنی والدہ کی تیمار داری کے لئے بھارتی شہر اجمیر شریف گئے، جہاں خاندانی جھگڑے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد اُنہیں دیگر افراد سمیت قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں