کراچی کے عوام عسکری ونگ رکھنے والی کسی جماعت کو ووٹ نہ دیںعمران خان

تحریک انصاف کسی سے اتحاد کا نہیں سوچ رہی، ہمارا اتحاد صرف پاکستان کے نوجوانوں سے ہے، عمران خان


ویب ڈیسک December 12, 2012
کرپٹ مافیاقوم کے لوٹے ہوئے پیسے سے ہی الیکشن کےاخراجات کرتاہے، عمران خان فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کا اتحاد صرف نوجوانوں سے ہے، کراچی کے عوام عسکری ونگ رکھنے والی کسی جماعت کو ووٹ نہ دیں۔

ملتان میں ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں نوازشریف فوبیا نہیں بلکہ مسلم لیگ(ن) کو سونامی فوبیا ہوگیا ہے،لیپ ٹاپ بانٹ کر نوجوانوں کو خریدنے کی کوشش ناکام ہو گی۔

عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے رابطہ مہم شروع کرنے کا مقصد کسانوں کو آگاہی دینا ہے ، انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کسی سے اتحاد کا نہیں سوچ رہی، ہمارا اتحاد صرف پاکستان کے نوجوانوں سے ہے۔

دوسری جانب ملتان اورلیہ میں عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپٹ مافیاقوم کے لوٹے ہوئے پیسے سے ہی الیکشن کےاخراجات کرتاہے لیکن جنون اور نظریہ ہمیشہ پیسے کےمقابلے میں جیتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں