ٹائرز پر ننھے کیل نما ربڑ کے ذرات کیوں ہوتے ہیں  

نبینز کو صاف کرنے کے کئی طریقے ہیں اور یہ عام طور پر مہنگے ٹائرز میں نظر نہیں آتے۔


ویب ڈیسک October 12, 2016
نبینز کو صاف کرنے کے کئی طریقے ہیں اور یہ عام طور پر مہنگے ٹائرز میں نظر نہیں آتے۔

گاڑی کے ٹائرز بناتے وقت ان پر ربڑ کے کیلوں جیسے ذرات '' نبینز '' خود ہی وجود میں آجاتے ہیں۔

گاڑی کے ٹائرز پر ربڑ کے کیلوں جیسے ننھے ذرات کا کوئی مقصد نہیں ہوتا اور یہ بغیر کسی کوشش کے خود ہی وجود میں آجاتے ہیں، ٹائرز ایک بڑے ٹھوس سانچے میں تیار کیے جاتے ہیں اور ربڑ کو سانچے میں ڈال کر ٹائر کی شکل دی جاتی ہے جب ٹائر کو سانچے سے باہر نکالا جاتا ہے تو اس کے سوراخوں میں موجود ربڑ کو کھینچ کر باہر نکالا جاتا ہے۔

ربڑ کو کھینچتے کے بعد وہ ننھے کیل نما ربڑ کے ذرات ٹائر پر پھیل جاتے ہیں جنہیں نبینز بھی کہا جاتا ہے، ان کو صاف کرنے کے کئی طریقے بھی ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مہنگے ٹائرز میں عام طور پر یہ نظر نہیں آتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں