پاکستان میں 22 فیصد آبادی غذائیت کی کمی کا شکار ہے گلوبل ہنگر انڈیکس

غذائیت کی کمی کا شکار 118ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 107 ہے، گلوبل ہنگر انڈیکس


ویب ڈیسک October 12, 2016
غذائیت کی کمی کے حوالے سے پاکستان کا اسکور 33.4 ہے جو 2008 میں 35.1 کے قریب تھا،گلوبل ہنگر انڈیکس۔ فوٹو : فائل

عالمی گلوبل ہنگر انڈیکس کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 22 فیصد آبادی غذائیت کی کمی کا شکار ہے۔

گلوبل ہنگر انڈیکس کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کی 22 فیصد آبادی غذائیت کی کمی کا شکار ہے تاہم یہ صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے، رپورٹ میں118 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کا نمبر 107 بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ غذائیت کی کمی کے حوالے سے پاکستان کی لیے صورتحال اب بھی انتہائی تشویش ناک ہے۔

رپورٹ میں غذائیت کی کمی کے حوالے سے پاکستان کا اسکور 33.4 ہے جو 2008 میں 35.1 کے قریب تھا تاہم پاکستان کو اب بھی اپنے پڑوسی ممالک کے مقابل اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کافی موثر اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ بھارت اور بنگلہ دیش کا اسکور بالترتیب 28.5 اور 27.1 ہے جب کہ افغانستان کی صورتحال پاکستان سے بھی بدتر ہے اور اس کا اسکور 34.8 ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت 45 ممالک اگر 2030 تک اپنا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں غذائیت کی کمی ختم کرنے کے لیے اپنی رفتار کو بڑھانا پڑے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں