آئی جی پنجاب کا ڈبل سواری میں گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

آئی جی نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے خاتمے کے فوری بعد ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا۔


ویب ڈیسک October 12, 2016
آئی جی نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے خاتمے کے فوری بعد ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا۔ فوٹو؛ فائل

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے صوبے بھر میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی میں گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب مشاق سکھیرا نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے پرامن طور پر اختتام پذیر ہونے کے فوری بعد صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کے خاتمے کا اعلان کیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ یوم عاشور کے پرامن طور پر گزرنے کے باعث ڈبل سواری کی خلاف ورزی میں گرفتار افراد کی گاڑیوں کے کاغذات مکمل ہونے پر ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش بھی دی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہو ئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یوم عاشور پر پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہی، صوبائی کابینہ کمیٹی نے بہترین سیکیورٹی انتظامات کیے جب کہ تمام محکموں اور اداروں کا ٹیم ورک قابل تحسین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں