پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے صدر آصف زرداری

صدرآصف زرداری اورترک وزیراعظم کی ملاقات کےدوران دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔


ویب ڈیسک December 12, 2012
صدرآصف زرداری نے ترک وزیراعظم کے ملاقات کے بعد ترکی کے صدرعبداللہ گل سے بھی ملاقات کی،۔فوٹو: اےا یف پی

صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔


سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کے لیے صدرآصف زرداری انقرہ پہنچ گئے جہاں کانفرنس سے قبل صدر آصف زرداری اور ترک وزیراعظم طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔


صدر آصف زرداری نے ترک وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ترکی کے صدر عبداللہ گل سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ پُرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |