جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو آخری ون ڈے میں شکست دیکر وائٹ واش کردیا

328 رنز کے جواب میں مہمان آسٹریلوی ٹیم 296 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔


ویب ڈیسک October 13, 2016
328 رنز کے جواب میں مہمان آسٹریلوی ٹیم 296 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

CHAKWAL: جنوبی افریقا نے پانچویں ایک روزہ میچ میں بھی مہمان آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز میں اسے وائٹ واش کردیا۔

کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 296 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر سب سے زیادہ 173 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ ایرون فنچ 19، مچل مارش اور میتھیو ہیڈ نے 35،35 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کے کیل ایبٹ، کگیسو رابادا اور عمران طاہر نے 2،2 جب کہ آندلے پھلکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی جانب سے ریلے روسو نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ جے پی ڈومنی 73 اور ڈیوڈ ملر 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور دیگر کھلاڑیوں میں ڈی کوک 12، ہاشم آملہ 25، کپتان فاف ڈپلوسی اور آندلے پھلکوایو نے 11،11 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ اور پروٹیز بیٹسمین ریلے روسو کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں