پاکستانی معیشت کی بحالی اورکاروباری طبقے کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں امریکی قونصل جنرل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی فرنٹیئرمارکیٹ سے ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت خوش آئند ہے، گریس شیلٹن


ویب ڈیسک October 13, 2016
پاکستان سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکزہے، امریکی قونصل جنرل فوٹو: فائل

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا ہے کہ ان کا ملک پاکستانی معیشت کی بحالی اورکاروباری طبقے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اورروایتی گھنٹی بجا کرکاروباری سرگرمیوں کا آغازکیا۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ایمرجنگ مارکیٹس میں شمولیت خوش آئند ہے۔

اس موقع پرگریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں نجی شعبے کو فروغ دینے میں کوشاں ہے، اس سلسلےمیں پاکستانی معیشت کی بحالی اورکاروباری طبقے کی ترقی کے لئے کوششیں جاری ہیں، دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات ہمیشہ سے مضبوط ہے، مستقبل میں بھی یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان سے امریکا کوسب سے زیادہ برآمدات کی جاتیں ہیں، 2015 میں دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالررہا ہے۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ بیرونی براہ راست سرمایہ کاری بھی امریکا سے ہی آتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں