بھارتی ایتھلیٹس اولمپک ولیج کی خوبصورتی میں گم ہوگئے

بھارتی دستے میں 81 ایتھلیٹس شامل، ایک بھارتی باکسر کو اولمپک ولیج میں سب سے اچھی جگہ ڈائننگ ہال لگا


Sports Desk July 25, 2012
لندن: روسی والی بال ٹیم کی ارکان اولمپک ولیج میں چہل قدمی کر رہی ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

بھارتی ایتھلیٹس مقابلوں کی تیاریاں بھول کر اولمپک ولیج کی خوبصورتی میں گم ہوگئے،دستے میں 81 ایتھلیٹس شامل ہیں، ایک بھارتی باکسر کو اولمپک ولیج میں سب سے اچھی جگہ ڈائننگ ہال لگا،وہ زیادہ تر وہیں کے چکر کاٹتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہاں درجنوں کے حساب سے اشتہا انگیز کھانے موجود ہیں آپ کو جو بھی چاہیے وہ موجود ہے، چند پلیئرزکو سیکیورٹی انتظامات سے شکایت بھی ہوئی، ان میں سے ایک نے کہا کہ ایئرپورٹ سے یہاں پر پہنچنے میں ہمیں دوگھنٹے لگے پھر ولیج میں مزید 30 منٹ تک چیکنگ ہوتی رہی ، وہ ابھی اور بھی کچھ کہنا چاہتے تھے مگر کوچ نے یاد دلایا کہ صبح نہار منہ ٹریننگ بھی کرنی ہے۔

پہلی بار اولمپکس میں شریک ہونے والے روہن بوپنا نے کہا کہ میں کئی انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ لے چکا مگر یہاں کا لطف ہی کچھ اور ہے۔ ایک اور ایتھلیٹ نے کہا کہ ہر کمرے میں چار ایتھلیٹس رہتے ہیں مگر باتھ روم صرف دو ہیں مزید ایک اور ہونا چاہیے تھا،بیڈ بھی کچھ بڑے ہونے چاہیے تھے تاکہ لمبے قد والوں کا بھی فائدہ ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں