سانحہ 12 مئی میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں تو مقدمہ چلایا جائے میئر کراچی

12 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں تو مقدمہ چلایا جائے لیکن کم از کم ضمانت تو دی جائے، میئر کراچی


ویب ڈیسک October 13, 2016
12 مئی کو گاڑی جلانے کا جھوٹا کیس درج کیا گیا، وسیم اختر فوٹو: فائل

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہےکہ انہیں شہر کے عوام نے منتخب کیا ہے اس لئے وہ کہیں نہیں بھاگیں گے اوراگر 12 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں تو مقدمہ چلایا جائے لیکن کم از کم ضمانت تو دی جائے۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ انہیں کراچی کے عوام نے مئیر منتخب کیا ہے وہ یہاں سے کہیں بھی نہیں بھاگیں گے۔ وہ ضمانت پر باہر آکر مئیر کراچی کی حیثیت سے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ ان پر 12 مئی کو گاڑی جلانے کا جھوٹا کیس درج کیا گیا، اگر ان کے خلاف شواہد ہیں تو مقدمہ چلائیں اور سزا دیں لیکن اس سے قبل ضمانت تو دی جائے۔

میئر کراچی سے جب ایم کیو ایم لندن کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں کی بنیادی رکنیت کے خاتمے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ جیل میں ہیں اور ان کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، یہ سوال فاروق ستار اور خواجہ اظہار سے پوچھاجائے اور اگر کسی کو پی آئی بی کالونی راستہ نہیں معلوم تو وہ بتانے کو تیار ہیں۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں