سوات گرلز کالج ملالہ سے منسوب کرنے کے خلاف طالبات کا احتجاج

ملالہ نے کالج سے تعلیم حاصل کی نہ ہی کالج کیلئے کوئی خدمات سرانجام دیں،اس لئے کالج کو ملالہ سے منسوب کرنا زیادتی ہے۔


ویب ڈیسک December 12, 2012
طالبات نے ملالہ یوسف زئی کے کالج میں لگے پوسٹر پھاڑ دیئے۔ ۔فوٹو : ایکسپریس

سوات میں گرلز کالج کو ملالہ یوسف زئی کے نام سے منسوب کرنے پر کالج کی طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کو کالج کا پرانا نام بحال کرنے کے لئے 3 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔



گرلز ڈگری کالج سیدو شریف کو ملالہ یوسف زئی سے منسوب کرنے پر کالج کی طالبات تدریسی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا۔ احتجاج کے دوران مشتعل طالبات نے پتھراؤکیا اور ملالہ یوسف زئی کے کالج میں لگے پوسٹرپھاڑدیئے ۔


طالبات کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی نے اس کالج سے نہ ہی تعلیم حاصل کی اور نہ ہی کالج کے لئے انہوں نے کوئی قابل ذکر خدمات سرانجام دیں ہیں اس لئے کالج کو ملالہ سے منسوب کرنا زیادتی ہے۔


کالج کی طالبات نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ 3 دنوں میں کالج کا نام دوبارہ تبدیل کرے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں