سبیرکن بلوچستان اسمبلی میربختیارڈومکی کے قافلے پرراکٹوں سے حملہ

رواں برس ہی بختیار ڈومکی کی اہلیہ اور بیٹی کو بھی نامعلوم افراد نے کراچی میں فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔


ویب ڈیسک December 12, 2012
بختیار ڈومکی، بلوچستان ریپبلک پارٹی کے سربراہ براہمداغ بگٹی کے بہنوئی ہیں۔ فوٹو : فائل

رکن بلوچستان اسمبلی میربختیارخان ڈومکی کے قافلے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے ۔

میر بختیار ڈومکی سبی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ بولان کے مقام پربی بی نانی زیارت کے مقام پر ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا تاہم حملے میں وہ محفوظ رہے.راکٹ حملے کے دوران میر بختیار ڈومکی کے قافلے میں شامل کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ بختیار ڈومکی کی اہلیہ اور صاحبزادی کو نامعلوم افراد نے رواں برس 31 جنوری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |