کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی آئی جی سندھ

آئی جی سندھ نے کہا کہ آئندہ سال مارچ تک محکمہ پولیس میں مزید 10ہزار اہلکاربھرتی کئے جائیں گے۔


ویب ڈیسک December 12, 2012
آئی جی سندھ نےکہا کہ دہشت گردی کےخطرات کے باعث یہ بات ضروری ہوچکی ہے کہ ایک عام سپاہی کو جدید تربیت فراہم کی جائے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:

آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا ہے کہ چند ماہ کےدوران کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات سے ہلاکتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔


کراچی میں شہید بے نظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں 15ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ نےکہا کہ دہشت گردی کےخطرات کے باعث یہ بات ضروری ہوچکی ہے کہ ایک عام سپاہی کو جدید تربیت فراہم کی جائے۔


آئی جی سندھ نے کہا کہ آئندہ سال مارچ تک محکمہ پولیس میں مزید 10ہزار اہلکاربھرتی کئے جائیں گے۔ انہوں نےکہا کہ رات ساڑھے دس بجے کے بعد شہر کی مارکیٹوں میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں