وزیر داخلہ کی وزیراعظم کو قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے پر بریفنگ
آپ کےدورہ آذربائیجان سےواپسی پر معاملے کی تحقیقات مکمل کرلی جائےگی،وزیراداخلہ کی وزیراعظم کو یقین دہانی
وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے پر بریفنگ دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ملکی امور سمیت اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کے حوالے سے انکوائری پر بریفنگ بھی دی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے دورہ آزربائیجان سے واپسی تک معاملے کی انکوائری مکمل کر لی جائے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق ''ڈان'' اخبار میں شائع ہونے والی من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ شرکا نے اس خبر کو رپورٹنگ کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ خبرمیں غیرمستند اور گمراہ کن مواد شامل کرکے قومی سلامتی سے متعلق ریاستی مفادات کوخطرے میں ڈالا گیا۔ وزیر اعظم نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے تعین اور ان کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔