کوئٹہ کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی آغا ناصرعلی شاہ اور رکن صوبائی اسمبلی شمع پروین کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے۔
ایڈیشنل سیشن جج نوروز خان کی عدالت میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ناصرعلی شاہ اور رکن بلوچستان اسمبلی شمع پروین مگسی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ارکان اسمبلی کےپیش نہ ہونے پرقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی آغا ناصرعلی شاہ کے دوسری بار وارنٹ جاری کیے ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت 21 دسمبر کو ہوگی۔