جعلی ڈگری کیس میں 2 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے

عدالت نے رکن قومی اسمبلی آغا ناصرعلی شاہ کے دوسری بار وارنٹ جاری کیے ہیں۔


ویب ڈیسک December 12, 2012
عدالت نے ارکان اسمبلی کےپیش نہ ہونے پرقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ فوٹو فائل

کوئٹہ کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی آغا ناصرعلی شاہ اور رکن صوبائی اسمبلی شمع پروین کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے۔


ایڈیشنل سیشن جج نوروز خان کی عدالت میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ناصرعلی شاہ اور رکن بلوچستان اسمبلی شمع پروین مگسی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔


عدالت نے ارکان اسمبلی کےپیش نہ ہونے پرقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی آغا ناصرعلی شاہ کے دوسری بار وارنٹ جاری کیے ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت 21 دسمبر کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں