سعودی شہریوں کیلئے غیر ملکیوں سے شادی کرنے پر 3 ہزار ریال آمدن کی شرط

سعودی باشندوں کی غیرملکیوں سے شادی بیاہ کے نئے قواعد وضوابط جاری کردیے ہیں


ویب ڈیسک October 13, 2016
سعودی باشندوں کی غیرملکیوں سے شادی بیاہ کے نئے قواعد وضوابط جاری کردیے ہیں فوٹو:فائل

سعودی حکومت نے اپنے شہریوں پر غیر ملکیوں سے شادی پر 3 ہزار ریال آمدن کی شرط عائد کردی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے مردو خواتین شہریوں کے لیے غیر ملکیوں سے شادی کے حوالے سے نیا ضابطہ اخلاق مقرر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ غیرملکیوں سے شادی کی خواہش رکھنے والے شہری کم سے کم 3 ہزار ریال آمدن کے اہل ہونے چاہیئیں جب کہ اس سے کم آمدن والے افراد غیر ملکیوں سے شادی نہیں کرسکیں گے۔

حکومت کی جانب سے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق ایسا مرد یا عورت جس نے پہلے غیرملکی سے شادی نہ کی ہو اور نہ ہی سعودی مرد کی کوئی دوسری بیوی ہو، شادی کرنے والا شخص مرد یا عورت کسی عدالتی کیس میں ملوث نہ ہو اور دونوں میں سے کوئی ایک کسی قسم کی جسمانی معذوری کا شکار نہ ہو جب کہ فوج اور پولیس کا حاضر سروس یا ریٹائرڈ اہلکار نہ ہو، اوراس کے پاس اپنی مناسب رہائش ہو۔ ایسے شخص کو کسی دوسرے ملک کی خاتون سے شادی کی اجازت ہوگی، غیرملکی خاتون سے شادی کے وقت سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے خاتون کی میڈیکل فٹنس کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

دوسری جانب سعودی مرد یا عورت شادی کا خواہش مند غیرملکی تحریری طور پر یہ بتائے گا کہ شادی سے اس کا مقصد اپنی یا بچوں کے لیے سعودی شہریت کا حصول نہیں۔ اس کے علاوہ دیگر شرائط میں عمر کی کم سے کم حد 40 اور زیادہ سے زیادہ 65 سال، عورت کی کم سے کم عمر 25 اور زیادہ سے زیادہ 30 سال، درخواست دیتے وقت مرد کی کم سے کم عمر 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 65 سال ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |