نائجیریا کی انتہا پسند تنظیم بوکوحرام نے 21 لڑکیوں کو رہا کردیا                

لڑکیوں کی رہائی کے بدلے بوکوحرام کے 4 قیدیوں کو رہائی دی گئی، ترجمان نائیجرین صدر


ویب ڈیسک October 13, 2016
لڑکیوں کی رہائی کے بدلے بوکوحرام کے 4 قیدیوں کو رہائی دی گئی، ترجمان نائیجرین صدر- فوٹو: فائل

KARACHI: نائجیریا کی انتہا پسند تنظیم بوکوحرام نے اپنے 4 شدت پسندوں کی رہائی کے بدلے 21 لڑکیوں کو رہا کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجرین صدر کے ترجمان نے بتایا کہ انتہا پسند تنظیم بوکوحرام سے طویل مذاکرات کیے گئے جس میں سوئس حکومت نے ثالث کا کردار ادا کیا جب کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں بوکوحرام نے 21 لڑکیوں کو رہا کردیا جس کے بدلے جیل میں قید ان کے 4 شدت پسندوں کو چھوڑ دیا گیا ۔ دوسری جانب لڑکیوں کی رہائی کے لیے تحریک چلانے والی عائشہ یسوفو نے لڑکیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے شدت پسند تنظیم نے 2014 میں اسکول پر حملہ کرکے 276 لڑکیوں کو اغوا کرلیا تھا جو اب تک ان کے قبضے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |