مستند رپورٹ پرافغانستان میں مولوی فضل اللہ کےخلاف کارروائی کیلئےتیارہیںامریکی سفیر

امریکہ نے پاکستان کو انتہا پسندی اور تشدد کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ جن میں حقانی نیٹ ورک بھی شامل ہے۔


ویب ڈیسک December 12, 2012
امریکا پاکستانی عوام کا روشن اور تابناک مستقبل چاہتا ہے۔، رچرڈ اولسن۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکا مستند انٹیلیجنس رپورٹ پر افغانستان میں مولوی فضل اللہ کے خلاف کارروائی کیلئے تیار ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ مفاہمتی پالیسی کے تحت حقانی نیٹ ورک سمیت تمام شدت پسند گروپوں سے بات ہوسکتی ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو انتہا پسندی اور تشدد کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ جن میں حقانی نیٹ ورک بھی شامل ہے تاہم اس بارے میں مناسب اقدامات کرنا پاکستان کا کام ہے۔

رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی پوری دنیا کے لیے چیلنج ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کے حق میں ہے جس کے ذریعے عوام کی منتخب کی گئی ایک سویلین حکومت سے دوسری حکومت کو اقتدار کی منتقلی ہو۔ پاکستان کی معاشی ترقی ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے امریکا پاکستانی عوام کا روشن اور تابناک مستقبل چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |