پشاوربنوں جیل حملہغفلت کے مرتکب11 اہلکار برطرفمحکمہ داخلہ

خیبر پختونخواہ حکومت نے واقعے کے بعد کمشنر،ڈی سی ، سپرٹنڈنٹ بنوں جیل کو بھی معطل کر دیا تھا۔


ویب ڈیسک December 12, 2012
شدت پسندوں نے بنوں جیل سے پرویز مشرف حملہ کیس میں سزا یافتہ راشد رؤف سمیت 300 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا تھا۔ فوٹو : ایکسپریس ٹریبیون

بنوں جیل حملے میں غفلت کے مرتکب 11پولیس اہلکاروں کوبرطرف کردیا گیا۔


بنوں جیل پرحملے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی نےواقعےکی تحقیقات کا حکم دیا تھا، محکمہ داخلہ نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد غفلت کے مرتکب 11 اہلکاروں کی برطرفی کا حکم جاری کیا۔


واضح رہے کہ رواں برس اپریل کے مہینے میں درجنوں شدت پسندوں نے بنوں جیل پر حملہ کرکے پرویز مشرف حملہ کیس میں سزا یافتہ راشد رؤف سمیت 300 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا تھا ۔ خیبر پختونخواہ حکومت نے واقعے کے بعد کمشنر،ڈی سی ، سپرٹنڈنٹ بنوں جیل کو بھی معطل کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |