آرمی چیف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

سزائےموت پانے والےدہشت گرد خواتین پولیو ورکرز، پولیس حکام اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 13, 2016
آرمی چیف نے جن دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ان میں بیشترکاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جن 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ہے وہ بے گناہ شہریوں ، خواتین پولیو ورکرز، پولیس حکام اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جب کہ انہوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا تھا۔

سزائے موت پانے والوں میں محمد شاہد عمر، حسین شاہ، ظفر اقبال،انور زیب ، عبیدالرحمان ،شیرعالم ،عطاء اللہ اور شمس القمر شامل ہیں، مجرم محمد شاہد 2 خواتین پولیو ورکرز اور این جی او کے 11 ورکرز کا قاتل ہے۔ سزا پانے والا مجرم حسین شاہ پاک فوج کے میجر مصطفیٰ اور کیپٹن وسیم کے قتل میں ملوث ہے اس کے علاوہ اس پر کئی سیکیورٹی اہلکاروں کےقتل کا الزام بھی ثابت ہوا ہے۔ انور زیب پولیس سب انسپکٹرعمر کا گلا کاٹنے جب کہ ظفر اقبال ایف سی کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |