گلگت مختلف علاقوں میں فائرنگ پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق
قراقرم یونیورسٹی کے 2 طلبہ گروپوں میں تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
گلگت شہرمیں فائرنگ کے مختلف واقعات میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور سٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،فائرنگ کے واقعات سے شہر میں کشیدگی بڑھ گئی اس دوران پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارسڑکوں سے بھی غائب نظرآئے۔
دوسری جانب قراقرم یونیورسٹی کے 2 طلبہ گروپوں میں تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق معمولی تنازعے پر طلبہ گروپوں میں سینٹرل پولیس آفس کے قریب تصادم ہوا،طلبا کو منشترکرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج، شیلنگ اورہوائی فائرنگ بھی کی ۔