صدرزرداری سمیت 67فیصد ارکان پارلیمنٹ نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے
وزیر اعظم نے 142536،حنا ربانی کھر نے 69619 اور سید خورشید شاہ نے 43333 روپے ٹیکس اداکیا
صدرآصف زرداری سمیت67فیصد ارکان پارلیمنٹ نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
ملک میں ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2011 میں صدر آصف زرداری نے ٹیکس کے گوشوارے جمع نہیں کرائے، رحمان ملک سمیت 34 وفاقی وزرا نے بھی ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے جبکہ 78 ارکان پارلیمنٹ کو ابھی تک نیشنل ٹیکسیشن نمبر ہی الاٹ نہیں ہوا۔
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے ٹیکس کی مد میں انتہائی معمولی رقم ادا کی، وزیر اعظم نے 142536 روپے اورحنا ربانی کھر نے 69619 روپے ادا کئے۔ وزیر پانی و بجلی احمد مختار نے 19لاکھ اور وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے 43333 روپے ادا کئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق دیگر ممالک کی نسبت ملک میں ٹیکس اداکرنے والوں کی تعدادانتہائی کم ہے، 18 کروڑ میں سے صرف 2 لاکھ 60 ہزار افراد باقاعدگی سے گزشتہ 3 سالوں سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔