بھارت کا بیلسٹک میزائل اگنی ون کا کامیاب تجربہ

اگنی ون بیلسٹک میزائل 12 میٹرک ٹن روایتی اور غیر روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے.


ویب ڈیسک December 12, 2012
15 میٹر طویل میزائل 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل



بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی ون کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے پر واقع میزائل ٹیسٹنگ رینج میں اس کا تجربہ کیا گیا۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا اگنی ون بیلسٹک میزائل 12 میٹرک ٹن روایتی اور غیر روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 15 میٹر طویل میزائل 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔


واضح رہے کہ 13 جولائی 2012 کو بھی اگنی ون میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا تاہم اب اسے مزید جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں