قومی سلامتی سے متعلق غلط خبر پر زاہد حامد کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم

صحافی سے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن وہ تعاون نہیں کررہے، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار


ویب ڈیسک October 13, 2016
صحافی سے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن وہ تعاون نہیں کررہے، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، فوٹو؛ فائل

قومی سلامتی سے متعلق غلط خبر شائع کرنے پر وزیرقانون زاہد حامد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جو غیر رسمی معاملے کا جائزہ لے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق غلط خبر شائع کرنے پر وزیرقانون زاہد حامد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو غیر رسمی معاملے کا جائزہ لے گی جب کہ کمیٹی اس حوالے سے 2،3 لوگوں سے انکوائری کررہی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ صحافی سے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن وہ تعاون نہیں کررہے جب کہ انکوائری مکمل ہونے تک ان لوگوں کو کہیں بھی جانے نہیں دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: غلط خبر لیک کرنے والے کو کٹہرے میں لایا جائے گا، چوہدری نثار

واضح رہے کہ ''ڈان اخبار'' کے صحافی نے قومی سلامتی کی میٹنگ کے حوالے سے خبر شائع کی تھی جس کی وزیراعظم کی جانب سے بھی نہ صرف تردید کی گئی بلکہ اس پر تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |