وفاقی کابینہ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی

کرپشن کو ختم کرنا صرف وفاق کی ہی نہیں بلکہ صوبائی حکومتوں بھی ذمہ داری ہے، قمر زمان کائرہ


ویب ڈیسک December 12, 2012
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقلیتوں کے لئے قومی اسمبلی میں 4، پنجاب اسمبلی میں 2 اور باقی 3 صوبوں کی اسمبلی میں ایک ایک نشست کے اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

وفاقی کابینہ نے کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مسترد کردیا اور رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی وزیر خو رشید شاہ کی صدارت میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزرا کی جانب سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ اور میڈیا میں اس سے متعلق آنے والی خبریں زیر بحث آئیں۔ وزیر اعظم نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے خورشید شاہ کی سربراہی میں کمیٹی بنادی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقلیتوں کے لئے قومی اسمبلی میں 4، پنجاب اسمبلی میں 2 اور باقی 3 صوبوں کی اسمبلی میں ایک ایک نشست کے اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کرپشن عالمی مسئلہ ہے اور کوئی بھی اس سے انکار نہیں کرسکتا لیکن یہ صرف وفاق کی ہی نہیں صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کرپشن کا خاتمہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |