ڈاکٹر سہیل نقوی کوایگزیکٹیو ڈائریکٹرایچ ای سی کے عہدے پر بحال کردیاگیا

ڈاکٹر سہیل نقوی کو 29 نومبر کوایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔


ویب ڈیسک December 12, 2012
ڈاکٹرسہیل نقوی کی برطرفی پرکئی سیاسی ومذہبی جماعتوں اورایج ای سی کے ارکان نے تحفظات کا اظہارکیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ڈاکٹر سہیل نقوی کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر بحال کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر جاوید لغاری نے سہیل نقوی کی ان کے عہدے پر بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئےمیجر(ر)قمر زمان چوہدری کی بطورایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعیناتی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

ڈاکٹر سہیل نقوی کو 29 نومبر کوایچ ای سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر وزارت تعلیم کے سیکریٹری میجر(ر) قمر زمان چوہدری کو ان کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر سہیل نقوی کی بر طرفی اور وفاق کی جانب سے نئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے فیصلے کو کئی سیاسی ومذہبی جماعتوں اور خود ایچ ای سی کے حکام کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ایچ ای سی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان نے بھی اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |