باراک اوباما لوگوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے اپنی انگوٹھی کیوں اتار لیتے ہیں

صدر اوباما کے انگوٹھی اتار کر جیب میں رکھنے کے حوالے سے میڈیا حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔


ویب ڈیسک October 13, 2016
صدر اوباما کے انوٹھی اتار کر جیب میں رکھنے کے حوالے سے میڈیا کے حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ فوٹو: بشکریہ ٹو ڈے

امریکی صدر باراک اوباما کی حاضر دماغی مشہور ہے ہی لیکن ان کی ایک عادت کیمروں کی نظروں میں آگئی جس کے بعد میڈیا پر ان کی اس عادت کا خوب چرچا ہے۔

صدر اوباما کسی تقریب میں شرکت کریں یا کہیں جائیں تو عوام کی کوشش ہوتی ہے کہ ان سے مصافحہ کیا جائے یا کم از کم ان سے دور کھڑے ہو کر بات ہی کرلیں لیکن شمالی کیرولینا کے ایئرپورٹ پر اس وقت ان کی ایک عادت کیمروں نے بند کرلی جب انہیں لوگوں سے مصافحہ کرنے سے قبل اپنی شادی کی انگوٹھی اتارتے ہوئے دیکھا گیا۔



صدر اوباما نے لوگوں سے ہاتھ ملانے سے قبل شادی کی انگوٹھی اتار کر جیب میں رکھ لی جب کہ اس سے قبل بھی انہیں کئی بار انگوٹھی اتارتے دیکھا گیا لیکن کبھی اس پر غور نہیں کیا گیا لیکن شمالی کیرولینا کے ایئرپورٹ پر انہیں انگوٹھی اتارتے دیکھ کر میڈیا کے حلقوں میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

صدر اوباما کے مصافحے سے قبل انگوٹھی اتارنے کی وجوہات کے حوالے سے ٹی وی اینکرز نے اپنی اپنی رائے دی ہے، نیوز اینکر ہدیٰ مسعود کا کہنا ہے کہ جب کوئی شخص کسی سے ہاتھ ملاتا ہے تو بعض اوقات انگولیوں میں پہنی گئی انگوٹھیاں تکلیف کا باعث بنتی ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ صدر اوباما کسی سے مصافحہ کرنے سے قبل اپنا رنگ اتار لیتے ہیں۔



نیوزاینکر سوانا کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کو شاید اس بات کا خوف ہے کہ کہیں رنگ ہاتھ ملانے کے دوران انگلی سے اتر نہ جائے اس وجہ سے وہ کسی سے ہاتھ ملاتے ہوئے انگوٹھی اتار کر اپنی جیب میں رکھ لیتے ہیں۔ نیوز اینکر کارسن نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل لاس ویگاس میں بھی صدر اوباما کو انگوٹھی اتارتے ہوئے دیکھا گیا تھا جہاں اکثر لوگ جادو کے فن پر مہارت رکھتے ہیں اس لئے انہوں نے انگوٹھی چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر اپنی انگوٹھی جیب میں رکھ لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں