کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق

جاں بحق اہلکار کی شناخت اے ایس آئی شہزاد اختر کےنام سے ہوئی جسے چنیوٹ اسپتال کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، پولیس

جاں بحق اہلکار کی شناخت اے ایس آئی شہزاد اختر کےنام سے ہوئی جسے چنیوٹ اسپتال کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، پولیس، فوٹو؛ منور اے خان/ایکسپریس

کورنگی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق ہوگیا جب آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں چنیوٹ اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت اے ایس آئی شہزاد اختر کے نام سے ہوئی ہے۔


ترجمان نے بتایا کہ شہزاد اختر سادہ لباس میں اپنی گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ اس دوران گھات لگائے موٹرسائیکل پر سوار 5 سے 6 مسلح ملزمان نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کے پیٹ میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ترجمان کے مطابق مقتول اہلکار کورنگی آر ایریا کے انچارج تھے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Load Next Story