اولمپکس مشعل نے لندن کی مشہور انڈرگرائونڈ ٹرین کی سواری کا بھی لطف اٹھالیا

مسلمان کھلاڑی گیمز کے اختتام تک روزے موخر کرسکتے ہیں،ملائیشین فتویٰ کونسل

مسلمان کھلاڑی گیمز کے اختتام تک روزے موخر کرسکتے ہیں،ملائیشین فتویٰ کونسل

SWAT:
اولمپکس 2012 کی مشعل نے لندن کی مشہور انڈرگرائونڈ ٹرین کی سواری کا بھی لطف اٹھالیا، اولیور گولڈنگ نے شعلے کو کیو گارڈنز میں اولمپک رنگز کا نظارہ کرایا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں ٹارچ ریلے جاری ہے، سفر کے 67 ویں روز مشعل نے کنگسٹن سے ٹیمز اور ایلنگ تک 42.97 میل کا فاصلہ طے کیا۔


اس دوران 144 افراد کو مشعل اپنے ہاتھوں میں بلند کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا، دن کے پہلے مشعل بردار اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیمز کریکنیل اسے کنگسٹن کے کمیونٹی سینٹر لے گئے، لندن انڈر گرائونڈ سروس کے ایک آپریٹر جان لائٹ شعلے کو اس ٹرین کے اندر لے گئے جس پر اولمپک کے رنگز بھی بنے ہوئے تھے۔

انھوں نے مشعل کو ومبلڈن سے ومبلڈن پارک تک ٹرین کی سیرکرائی، ہانسلومیں12 سالہ سائی سنگم نے مشعل اٹھائی اس کا انتخاب تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر کیا گیا تھا، ہیلنگڈن میں میوزک اسٹار کیٹی بی اور مارک رونسن نے مشعل اٹھائی، شام کی تقریب ایلنگ کے والپول پارک میں سجائی گئی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story