نئے سال میں صحت اور فٹنس سے متعلق ڈی وی ڈی لانچ کروں گی بپاشا باسو

مختلف امراض سے بچنے کے لئے صحت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے، بپاشا باسو


IANS December 12, 2012
اداکارہ بپاشا باسو نے کہا کہ اپنی ڈی وی ڈی کے ذریعے وہ لوگوں کو صحت اور فٹنس سے متعلق ہدایات دیں گی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ وہ نئے سال کے موقع پر لوگوں سے کہنا چاہیں گی کہ وہ پورے سال اپنی صحت اور فٹنس کا خیال رکھیں۔

بپاشا باسو نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ لوگ اپنی صحت اور فٹنس کا خیال رکھیں اور اس سلسلے میں وہ ایک ڈی وی ڈی بھی لانچ کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اپنی ڈی وی ڈی کے ذریعے وہ لوگوں کو صحت اور فٹنس سے متعلق ہدایات دیں گی جس سے انہیں فٹ رہنے میں مدد ملے گی۔

بپاشا نے کہا کہ آج کل لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور کئی افراد جوانی میں ہی کسی مرض کا شکار ہو کر اپنی جان کھو بیٹھتے ہیں ، مختلف امراض سے بچنے کے لئے صحت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہو گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |