زرمبادلہ ذخائر 1ہفتے میں 12 کروڑ کمی سے 23ارب 49 کروڑ ڈالر رہ گئے

زرمبادلہ ذخائر میں 12کروڑ3لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی

اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 7کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں بھی کیں۔ فوٹو: فائل

مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں کی مد میں 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ادائیگیوں کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 12کروڑ3لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق7اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 23 ارب 49 کروڑ 21 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 8کروڑ9لاکھ ڈالر گھٹ کر 18ارب41کروڑ 2لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3کروڑ94لاکھ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 8کروڑ19لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے، گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 7کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں بھی کیں۔

 
Load Next Story