پی ٹی سی ایل گروپ کا 9ماہ میں منافع42 فیصد بڑھ گیا
جنوری تاستمبر88.8ارب روپے آمدن، آپریٹنگ اخراجات 3 فیصد کم، 3.9ارب خالص منافع
ملک میں آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے اسلام آباد میں 13اکتوبر کو منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 ستمبر 2016کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی سی ایل گروپ کے سال 2016 کے 9ماہ کے منافع میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ ہوا، لاگتوں پر موثر اقدامات کی وجہ سے گروپ کی آمدنی 88.8ارب روپے رہی، مذکورہ مدت کے دوران گروپ کے آپریٹنگ اخراجات میں 3 فیصد کمی ہوئی جس کے نتیجے میں خالص منافع 3.9ارب روپے رہا، پی ٹی سی ایل کی آمدنی 54.3ارب روپے رہی اور ڈی ایس ایل براڈبینڈ کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔
مذکورہ مدت کے دوران آپریٹنگ اخراجات گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہوئے، کمپنی کا خالص منافع 7.6 ارب روپے ہے، سال 2016کی تیسری سہ ماہی میں گروپ کی آمدنی میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا جس میں خالص آمدنی 876ملین روپے رہی جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں کمپنی کو 371ملین روپے کا خسارہ ہوا تھا، تیسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کے منافع میں 9 اضافہ ہوا۔