بھارتی فوج جانتی ہے وہ پاکستان سے نہیں لڑ سکتی مشرف

جنرل راحیل کو توسیع لے لینی چاہئے، فوج میں کھانا کھانے نہیں، لڑنے کے لیے گیا تھا، انٹرویو


این این آئی October 14, 2016
کارگل جنگ کے سوال پر سابق صدر نے کہا کہ یہ ہماری بہادری کی مثالیں ہیں۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج جانتی ہے وہ پاکستان سے نہیں لڑ سکتی، بھارت پاکستان کو بھوٹان سمجھ کر آپریشن کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جنرل راحیل شریف کو توسیع لے لینی چاہئے کیونکہ لوگ جنرل راحیل شریف کو کہہ رہے ہیں کہ کچھ کرکے جائیں، کارگل جنگ کے سوال پر سابق صدر نے کہا کہ یہ ہماری بہادری کی مثالیں ہیں، ہم نے بھارت کو گردن سے دبوچ لیا تھا، پاک فوج جنگ جیت رہی تھی، انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے روٹ توڑ ڈالے تھے۔

پرویز مشرف نے وزیراعظم نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا اس وقت کے وزیر اعظم پوچھتے رہے کہ کارگل سے پیچھے ہٹیں؟، اسی وزیراعظم نے عوام کو بتایا کہ فوج پیچھے ہٹی، برکھادت کی کتاب میں بھارت کے کلنٹن سے رابطے کا ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فوج میں کھانا کھانے کے لیے نہیں لڑنے کے لیے گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں