منی لانڈرنگ الزامات امریکا نے 4 پاکستانی اور انکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

امریکی محکمہ خزانہ نے عبید خانانی، حذیفہ خانانی، جاوید خانانی اور عاطف پولانی اور ان کی کمپنیاں بھی بلیک لسٹ کر دی ہیں


INP October 14, 2016
یہ کمپنیاں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں قائم ہیں اور ان پر منشیات فروشوں کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکا نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر 4 پاکستانی شہریوں اور ان کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے عبید خانانی، حذیفہ خانانی، جاوید خانانی اور عاطف پولانی کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان چاروں افراد کی کمپنیاں بھی بلیک لسٹ کر دی ہیں۔

یہ کمپنیاں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں قائم ہیں اور ان پر منشیات فروشوں کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان چاروں افراد کی کمپنیاں چینی، کولمبین اور میکسیکو کے جرائم پیشہ افراد کی منی لانڈرنگ کرتی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں