بھارت میں گائے کی تصویر واٹس ایپ کرنا بھی جرم پولیس نے مسلمان نوجوان مار ڈالا
جھاڑکنڈ پولیس نے 22 سالہ منہاج انصاری کو تھانے میں لے جا کر دو روز تک بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،اسپتال میں دم توڑ گیا
KARACHI:
بھارت میں گائے کی تصویر وٹس ایپ کرنا بھی جرم بن گیا۔ پولیس نے مسلمان نوجوان کو وحشیانہ تشدد کر کے مار ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکنڈ پولیس نے جامتارا ڈسٹرکٹ کے 22 سالہ منہاج انصاری پر 2اکتوبر کو گائے کی تصویر موبائل پر وٹس ایپ کرنے کا الزام لگایا اور تھانے میں لے جا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
منہاج انصاری کے والد عمر انصاری کے مطابق ان کے بیٹے پر دو روز تک تشدد کیا گیا جس کے بعد سے اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔