پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے امریکا

کشمیر سے متعلق امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک October 14, 2016
افغانستان میں امن و امان پورے خطے کے مفاد میں ہے، مارک ٹونر ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات اور تعاون ہی دونوں ملکوں کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی متنازع معاملات چل رہے ہیں، خطے کے مفاد کے لیے دونوں ممالک میں مصالحت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکا کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک آپس کے تنازعات کو مذاکرات سے حل کریں اسی میں دونوں کا مفاد ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کے ایٹمی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں، امریکا

جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مارک ٹونر نے تبصرے سے گریز کیا جب کہ افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و امان پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں