پاکستان سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے بنگلا دیشی وزیراعظم کی بڑھک
پاکستان سے بہت مایوس ہو چکی ہیں، حسینہ واجد بھارت ایک بار پھر بھارت کی زبان بولنے لگیں
بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک بار پھر بھارتی زبان بولتے ہوئے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بہت مایوس ہوچکی ہوں اور اسلام آباد سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے بہت زیادہ دباؤ ہے۔
بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ بھارت نے بنگلہ دیش بنانے میں مدد کی جس پر بھارتیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جب کہ سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا فیصلہ تھا کیوں کہ جماعت اسلامی رہنماؤں کو سزائیں دینے پرپاکستان نے تنقید کی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پھانسیوں پر پاکستان کا احتجاج سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا سبب بنا، حسینہ واجد
بنگلا دیشی وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مایوس ہوچکی ہوں اور اسلام سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے سخت دباؤ بھی ڈالا جا رہاہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پاکستان کے خلاف زہر اگل چکی ہیں۔