ایشوریارائے پرفلم اے دل ہے مشکل کی تشہیری مہم میں حصہ لینے پر پابندی

انوشکا کی مصروفیت ختم ہونے کے بعد دونوں اداکارائیں ایک ساتھ فلم کو جلد پروموٹ کریں گی

فلم "اے دل ہے مشکل" رواں برس دیوالی کے موقع پرریلیز کی جائے گی: فوٹو: فائل

فلم "اے دل ہے مشکل" بالی ووڈ میں وہ فلم ہے جس کا مداحوں کو فلم کی کاسٹ کے باعث بہت انتظارہے جب کہ فلم کے ٹیزراورٹریلرکو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے جس کے بعد مداحوں کا انتظاراوربھی بڑھ گیا ہے لیکن سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کو ہدایتکار نے فلم "اے دل ہے مشکل" کی پروموشن کرنے سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم "اے دل ہے مشکل" کی شوٹنگ مکمل ہوگئی جس کی پروموشن فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار رنبیرکپورکی جانب سے تیزی سے شروع کردی گئی ہے لیکن فلم کے ہدایتکار نے سابق ملکہ حسن اور مایہ نازاداکارہ ایشوریا رائے کو فلم کی پروموشن نے بالکل منع کردیا ہے لیکن اس کی وجہ ہر گزیہ نہیں ہے کہ اداکارہ کو چاکلیٹی ہیرورنبیرکپورکے ساتھ فلمائے گئے کچھ بے باک اورقابل اعتراض مناظرکے حوالے سے سوالات کا جواب دینا پڑے گا جس سے بچن خاندان بھی ناراض ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سنسر بورڈ نے فلم سے رنبیر اور ایشوریا کے قابل اعتراض مناظر نکال دیئے


ایشوریہ رائے بچن کو فلم کے ہدایتکارکی جانب سے تشہیرکا اس لیے منع کیا گیا ہے کیونکہ اگرایشوریا رائے نے فلم کی اکیلے ہی پروموشن کرنا شروع کردی تو مداحوں کو یہ تاثرجائے گا کہ اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردارادا کیا ہے جب کہ اداکارہ کا فلم میں ایک چھوٹا سا کردارہے۔

دوسری جانب اداکارہ انوشکا شرما نے فلم میں مرکزی کردارادا کیا ہے جوآج کل اپنی نئی آنے والی امتیازعلی کی فلم "دی رنگ" میں مصروف ہیں لیکن انوشکا کی مصروفیت ختم ہونے کے بعد دونوں اداکارائیں ایک ساتھ فلم کو جلد پروموٹ کریں گی۔

واضح رہے کہ فلم "اے دل ہے مشکل" رواں ماہ 28 اکتوبرکو ریلیزکی جائے گی.
Load Next Story