جانوروں کی افزائش کیلیے ادویات کے استعمال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

انسانوں کے بعد جانوروں کی افزائش بڑھانے کے لیے اسٹیرائیڈز کا استعمال عام ہوتا جارہا ہے، تحریک التو اکا متن

تحریک التوا پاکستان تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل رانا نے جمع کرائی ہے فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے جانوروں کی افزائش کے لیے اسٹیرائیڈزادویات کے استعمال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواجمع کرائی ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے جانوروں کی افزائش کے لیے اسٹیرائیڈزادویات کے استعمال کے خلاف تحریک التوا جمع کرائی ہے۔

تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ انسانوں کے بعد جانوروں کی افزائش بڑھانے کے لیے اسٹیرائیڈزکا استعمال عام ہوتا جارہا ہے جوکہ انتہائی نقصان دہ ہے لیکن پنجاب حکومت نے اب تک اس کے سدباب کے لیے مناسب اقدامات نہیں کئے۔
Load Next Story