کوئٹہ میں فائرنگ سے3 ایف سی اہلکارجاں بحق

نامعلوم مسلح افرد نے ایف سی اہلکاروں کو سبزل روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

سبزل روڈ پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایف سی کے 3 اہلکاروں کوشہید کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سرپل میں سبزل روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکارموقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


دوسری جانب پولیس اور ایف سی کی بڑی تعداد نے علاقے کا گھیراؤ کر کے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Load Next Story