دہشت گرد اور انتہا پسند سوچ شکست کھا رہی ہے صدر زرداری

دہشتگردی غیر ریاستی عناصر کرتے ہیں ان کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔


ویب ڈیسک December 12, 2012
قومیں کسی کی غلام نہیں ہوتیں، صدر زرداری۔ فوٹو : اے ایف پی

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد اور انتہا پسند سوچ شکست کھا رہی ہے۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کے بعد ترکی اور افغانستان کے صدور کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومیں کسی کی غلام نہیں ہوتیں پاکستان نے ہمیشہ اپنے ترک دوستوں کا احترام کیا، تینوں ممالک کے مذاکرات جمہوری سوچ کے عکاس ہیں۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ افغان انٹیلیجنس چیف پر حملہ سہ ملکی اتحاد کو ناکام بنانے کی مذموم سازش ہے، دہشتگردی غیر ریاستی عناصر کرتے ہیں ان کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

پریس کانفرنس کے دوران افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانا ہوگی۔ منشیات کی اسمگلنگ کو دہشتگردی سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشتگردی کا درد مشترکہ ہے دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت باہمی رابطے رکھنا چاہتی ہے۔

اس موقع پر ترک صدر عبداللہ گل نے کہا کہ مذاکرات میں تینوں ملکوں نے باہمی تجارت کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں اس کے خلاف ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں