ودیا بالن اور سدھارتھ راؤ کپور کی شادی کل ہوگی

ودیا بالن کی شادی کی رسومات کا سلسلہ تامل اور پنجابی طرز پر جاری رہا اور سنگیت پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔


Net News December 12, 2012
ودیا بالن کی شادی کے رسم ورواج تامل اور پنجابی طریقے سے اداکیے جارہے ہیں۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بالی وڈ اسٹارز نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کے بعد اب بالی وڈ کی صف اول کی حسینہ ودیا بالن اور ٹی وی آئیکون سدھارتھ رائے کپور کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔

دونوں کی شادی 14دسمبر کو منعقد ہوگی گو کہ دونوں فریق اس سلسلے میں کچھ نہیں کہہ رہے لیکن جو تیاریاں ہو رہی ہیں اس سے اندازہ ہے کہ بس ایک دو دن میں دونوں ایک ہو جائیں گے۔قبل ازیں ان کی شادی کی رسومات کا سلسلہ تامل اور پنجابی طرز پر جاری رہا اور سنگیت پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

1

جس میں اداکارہ نے خود بھی رقص کیا ۔اس موقع پر صرف انتہائی قریبی رشتے داروں اور عزیزوں کو مدعو کیا گیا تھا ۔اداکارہ کی شادی کے رسم ورواج تامل اور پنجابی طریقے سے اداکیے جارہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں