پاناما لیکس وزیراعظم کی نااہلی کیلیے دائر درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔


ویب ڈیسک October 14, 2016
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ فوٹو؛ فائل

سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے دائر تمام درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لیے چیرمین تحریک انصاف عمران خان، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل 3 رکنی بینچ درخواستو ں کی سماعت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |