آفت زدہ علاقوں کے لیے انوکھے حفاظتی گھر تیار
ایک گاڑی میں ایسے 35 گھر رکھے جاسکتے ہیں اور انہیں ایک گھنٹے میں صرف ایک اسکریوڈرائیور سے تعمیر کیا جاسکتا ہے۔
دنیا بھر میں زلزلے، طوفان اور سیلاب کے بعد زخمی اور بیمار افراد کو چھت فراہم کرنا ایک چیلنج ہوتا ہےاور لندن کے ایک اسٹوڈیو نے ان سانحات کے لیے صرف ایک گھنٹے میں تیار ہونے والا گھر ڈیزائن کیا اور ایسے 35 گھر صرف ایک عام وین میں سما سکتے ہیں اور انہیں فوری طور پر آفت زدہ علاقوں میں پہنچایا جاسکتا ہے۔
اسے ڈفی لندن نامی اسٹوڈیو میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے اور اس کے مالک کرس ڈفی نے ڈیڑھ سال کی محنت سے اسے ڈیزائن کیا ہے۔ ایک عارضی مکان کی جسامت اتنی ہے کہ اس میں 2 افراد باآسانی سوسکتے ہیں۔ ڈیزائن میں بنے بنائے ہلکی لکڑی کے ٹکڑوں کو کاٹا گیا ہے جنہیں جوڑنے میں صرف ایک گھنٹہ لگتا ہے اور اس میں فرش، چھت، دو دروازے اور کھڑکی بھی بنائی گئی ہے۔
اس کم خرچ مکان کو متاثرہ علاقوں میں پہنچانا قدرے آسان ہے اور یہ بہت کم خرچ ہے۔ ایک خالی وین میں ایسے 35 مکانات بہت تیزی سے ایک سے دوسری جگہ پہنچائے جاسکتے ہیں۔ مکان کے خاص پیر ہیں جو مکان کو بلند رکھتے ہیں تاکہ سیلابی پانی اور دیگر چیزوں سے مکان محفوظ رہ سکے ۔ اس کے علاوہ اس مکان کو کیمپنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کرس ڈفی کے مطابق بہت جلد ایسے گھر غیرسرکاری امدادی کارکنوں اور اداروں کو فراہم کیے جائیں گے تاہم اس کے لیے اگلے سال وسط تک انتظار کرنا ہوگا۔ تاہم کمپنی انہیں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔