قطر سے درآمدشدہ آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

اوگرادستاویزكے مطابق ستمبرمیں درآمد كی گئی آرایل این جی كی قیمت میں 23 روپے ایم ایم بی ٹی یومہنگی كردی گئی ہے۔


ویب ڈیسک October 14, 2016
اوگرادستاویزكے مطابق ستمبرمیں درآمد كی گئی آرایل این جی كی قیمت میں 23 روپے ایم ایم بی ٹی یومہنگی كردی گئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

اوگرانے قطر سے درآمد كی گئی آرایل این جی كی قیمت میں 23 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے كی منظوری دے دی۔

اوگرادستاویزكے مطابق ستمبرمیں درآمد كی گئی آرایل این جی كی قیمت میں 23 روپے ایم ایم بی ٹی یومہنگی كردی گئی ہے۔ ستمبرمیں پی ایس او نے قطرسے ایل این جی كے 4 كارگو درآمد كیےجن سے مجموعی طور پر ایک كروڑ 28 لاكھ ایم ایم بی ٹی گیس سسٹم میں شامل ہوئی۔

اوگرا کی جانب سے 67 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ڈسٹری بیوشن لاسزكے نام پرصارفین سے وصول كرنے كی منظوری دی گئی ہے۔ آرایل این جی قیمت میں اضافہ بجلی، فرٹیلائزر اور صنعتی صارفین كو برداشت كرناپڑے گا۔ اوگرا نے منظوری كے بعد فیصلہ پی ایس او،سوئی نادرن اور سدرن كو ارسال كردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں